روہتک انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ انجینئرنگ سے بے دخل کئے گئے کشمیری طلباء کی نئی دہلی میں جنتر منتر پر بھوک ہڑتال

اتوار 10 مئی 2015 22:24

روہتک انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ انجینئرنگ سے بے دخل کئے گئے کشمیری ..

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2015ء) روہتک انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ انجینئرنگ سے بے دخل کئے گئے کشمیری طلباء کی نئی دہلی میں جنتر منتر پر بھوک ہڑتال اتوار کو بھی جاری رہی میڈیا رپورٹ کے مطابق کشمیری طلباء نے وزیر اعظم کی سکالر شپ سکیم کے تحت رقوم نہ ملنے کی وجہ سے کالجوں اور ہوسٹلوں سے بے دخل کئے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

طلباء نے کہا کہ انہیں ادارے میں داخلہ دیا گیااور اب اچانک کالج اور ہوسٹل سے بے دخل کیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ انکی جدوجہد ظالم یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف ہے جنہوں نے انہیں سمسٹر کے بیچ میں فیس جمع کرنے کے لیے کہا ہے ، بھارتی حکومت نے انہیں مکمل سکالر شپ کا وعدہ کیا ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ہم اتنی بڑی رقم ادا نہیں کرسکتے ہیں۔ طلباء نے کہا کہ انہوں نے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ مفتی سعید اور بھارت کی انسانی وسائل کی ترقی کی وزیرسمرتی ایرانی کو بھی اس بارے مے مطلع کیا ہے تاہم انکی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا ہے۔

متعلقہ عنوان :