Live Updates

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے وکیل کے ٹوئٹس جوڈیشل کمیشن میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا،سلمان اکرم راجہ نے ٹوئٹس میں عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی پرتنقید کی تھی ،پی ٹی آئی ،انگھوٹوں کی تصدیق کا حق ہونا چاہیے ، اپنے بیان پر آج بھی قائم ہوں ،سلمان اکرم راجہ

اتوار 10 مئی 2015 22:00

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے وکیل کے ٹوئٹس جوڈیشل کمیشن میں پیش کرنے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے دوہزار تیرہ کے عام انتخابات کے بعد کئے گئے ٹوئٹس پیغامات انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے ٹوئٹس حاصل کرلئے سلمان اکرم راجہ نے ٹوئٹس میں عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی پرتنقید کی تھی اور الیکشن کمیشن کی انتخابات کے دوران کارکردگی کو بھی تنقید کانشانہ بنایا تھا۔

تحریک انصاف نے ان ٹوئٹس کو عدالتی کمیشن میں بطور شواہد پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالتی کمیشن کا اجلاس(آج) پیر کو چیف جسٹس ناصرالمک کی زیر صدارت سپریم کورٹ میں ہوگا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے سماجی ویب سائٹ پر کہا کہ انہوں نے 2013 میں جو کچھ کہا تھا وہ آج بھی اس پر قائم ہیں، سلمان اکرم راجہ کے مطابق انگھوٹوں کی تصدیق کا حق ہونا چاہیے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات