بجلی کی ناروالو ڈشیڈنگ اور صوبے کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے،پرویزخٹک،الیکشن شیڈول کے کے بعد کوئی بھی نیا ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی نئے منصوبے کا اعلان کیاگیا ہے ،وفاقی حکومت چھوٹے صوبوں کے ساتھ ناروا سلوک بند کرے، آئندہ صوبائی بجٹ بھی متوازن اور عوام دوست ہوگا ،12مئی کو اپوزیشن سمیت خیبرپختونخوا اسمبلی کی تمام پارلیمانی جماعتیں مرکز سے صوبے کے حقوق حاصل کرنے کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گی،وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 10 مئی 2015 22:00

بجلی کی ناروالو ڈشیڈنگ اور صوبے کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے،پرویزخٹک،الیکشن ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2015ء) وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بجلی کی ناروالو ڈشیڈنگ اور صوبے کے دیگر حقوق پر غور نہ کیا تو پارلیمنٹ کے سامنے مستقل دھرنا دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ منگل 12مئی کو اپوزیشن سمیت خیبرپختونخوا اسمبلی کی تمام پارلیمانی جماعتیں مرکز سے صوبے کے حقوق حاصل کرنے کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گی۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت چھوٹے صوبوں کے ساتھ ناروا سلوک بند کرے وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ صوبائی بجٹ بھی متوازن اور عوام دوست ہوگا جس میں غریبوں کیلئے ریلیف کی کئی سفارشات کی گئی ہیں عام آدمی کے لیے بہترین بجٹ ہوگااپوزیشن غلط افواہیں پھیلا رہی ہیں صوبہ کاترقیاتی بجٹ نہ پچھلے سال لیپس ہوا تھا اور نہ اس سال لیپس ہوگا ترقیاتی فنڈ جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے دوبارہ جاری کیا جاتاہے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخات میں حکمران جماعت کارکردگی کی بنیاد پر بھر پور کامیابی حاصل کرے گی اپوزیشن شکست کے خوف سے بے جا واویلاکررہی ہے وہ پی پی پی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر میاں مظفر شاہ ایڈوکیٹ کے بھائی میاں کمال شاہ باچا کی وفات پر اے ایس سی کالونی نوشہرہ میں ان کی رہائش گاہ پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکاخیل، میاں کمال شاہ کے صاحبزادے میاں فیصل کمال، میاں بلاول کمال ، میاں عثمان کمال اور پروفیسر فیاض بھی موجود تھے پرویز خٹک نے کہا کہ بجٹ میں غریب عوام کے لیے ریلیف ہوگا کیونکہ تحریک انصاف واحد جماعت جو اپنے منشورپر من وعن عمل کررہی اور ہم نے عوام سے جو وعد ے کئے ہیں وہ پورے کررہے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام اراکین صوبائی حقوق کیلئے بارہ مئی کو پارلیمنٹ کے سامنے بھر پور احتجاج کریں گے اور اس کیلئے تیاری مکمل کرلی گئی ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت سے کئی باربات چیت کی لیکن اُس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہمیں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا سمیت چھوٹے صوبوں کے حقوق غصب کررہی ہے درحقیقت وفاقی حکومت چھوٹے صوبوں کو ان کا حصہ نہیں دینا چاہتی جب جون آتاہے تو وہ کم فنڈ ریلز کرتی ہے جس سے فنڈ لیپس ہوجاتا اور وہ منصوبے دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسا جان بوجھ کر کیا جاتا ہے اور وفاقی حکومت سے اس طرز عمل پر ہمیں شدید تحفظات ہیں ہم اس مسئلے کو مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں اٹھائیں گے تاکہ صوبے کیلئے مختص شدہ فیڈرل فنڈز لیپس نہ ہوں وفاقی حکومت بجلی اور گیس کے خالص منافع ،صوبے کے وسائل اور حقوق پر اختیار ،اضافی گیس سے بجلی بنانے اور صوبے کے مسائل پر وفاقی حکومت کی عدم توجہی وفاقی ترقیاتی بجٹ میں خیبرپختونخوا کو مسلسل نظر انداز کرنے ناروا لوڈشیڈنگ اور بجلی کا کوٹہ نہ دینے کے حوالے سے وفاقی حکومت اور خصوصاً وزیر اعظم کے ساتھ ہمارے کئی اجلاس ہوچکے ہیں لیکن ابھی تک کوئی نتیجہ نہیں نکلااوریہی وجہ ہے کہ ہم نے اسمبلی میں تمام پارلیمانی لیڈرز کے ساتھ اجلاس کیا اور صوبے کے حقوق اور مفاد کیلئے تمام پارٹیاں پارلیمانی جرگہ کی صورت میں اکھٹی ہوئی ہیں12مئی بروز منگل کو خیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام ممبران جلوس کی شکل میں صوبے کے حقو ق اور مسائل کے حل کیلئے اسمبلی اور پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے انہوں نے کہا کہ ہم تمام ایشوز پر مشتمل اعلامیہ چیئرمین سینٹ کے حوالے کریں گے اور وہاں پر میڈیا کو بھی تمام تفصیلات سے آگاہ کریں گے انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ صوبے کا سب سے بڑ ا مسئلہ بن چکاہے ہمارے صوبے کے ساتھ سراسر زیادتی ہورہی واپڈاخود چوری میں ملوث ہے میں نے خود وزیر اعظم نوازشریف اور وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کو آگاہ کرچکاہوں اور تمام تفصیلات بتاچکا ہوں انہوں نے کہا کہ واپڈ اکو چاہے کہ وہ ریکوری کرے اورچوروں کو پکڑے خود چوری نہ کرے تو بجلی میں کمی نہیں آئے گی ہمارایہی مطالبہ ہے کہ ہمیں پوری بجلی دی جائے ہم کسی صورت یہ بات ماننے کے لیے تیار نہیں کہ یہاں پر بجلی کی چوری ہواوراس کاسارا بوجھ غریب عوام پر ڈالا جائے پرویز خٹک نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صوبے میں صنعتیں نہ ہونے کے برابر ہے اور رہی سہی کسر لوڈ شیڈنگ پورا کررہی ہے اور ایسا ایک سازش کے تحت کیا جارہا ہے خیبرپختونخواسب سے زیادہ بجلی پیداکرنے والا صوبہ ہے مگر ہمیں سب سے کم بجلی دی جارہی ہے وفاقی وزیر مملکت ہمیشہ غلط بیانی سے کام لیتے ہیں اور ہمارے صوبے کو گالیاں دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن کی نگرانی میں ہورہے ہیں ہم امن وامان کو ٹھیک رکھنے کیلئے بھرپور تیاری کررہے ہیں اور الیکشن کمیشن کے ساتھ بھرپور تعاون جاری ہے نہ ہم نے خود کبھی دھاندلی کی ہے اورنہ کسی کو کرنے دیں گے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بلدیاتی انتخابات کی انتخابی مہم کیلئے پورے صوبے کادورہ کریں گے اس حوالے سے 26مئی کو ضلع نوشہرہ میں ایک بڑا جلسہ عام منعقد کیاجارہا ہے اوراس کے لیے تمام تیاریا ں مکمل کرلی گئیں ہیں انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن پر اثر انداز نہیں ہورہے اور اپنی کارکردگی پر الیکشن جیتیں گے انہوں نے کہ صوبے میں اس وقت تمام ترقیاتی کام جاری منصوبوں کے تحت کئے جارہے ہیں اور الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد کوئی بھی نیا ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی نئے منصوبے کا اعلان کیاگیا ہے انہوں نے بعدازاں نوشہرہ کا تفصیلی دورہ کیا اور میاں جمشید الدین کاکاخیل کے ہمراہ مختلف گراونڈ ز اور اسٹیڈیم کا دورہ کیا ۔