جے آئی ٹیز میں غیر ضروری تاخیر سے آپریشن پر منفی اثرات مرتب ہونگے ،رینجرز کا کراچی پولیس کو خط

اتوار 10 مئی 2015 21:15

جے آئی ٹیز میں غیر ضروری تاخیر سے آپریشن پر منفی اثرات مرتب ہونگے ،رینجرز ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2015ء) کراچی پولیس تو وزارت داخلہ سے بھی تگڑی نکلی جس نے وزارت کی جانب سے مجرموں سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنانے کے احکامات بھی ہوا میں اڑا دیے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس کی نا اہلی کے باعث نائن زیرو سے گرفتار ملزموں کی جے آئی ٹی مسلسل التوا کا شکار ہوکر رہ گئی ، نائن زیرو سے حراست میں لئے گئے ملزموں سے مشترکہ تفتیشیں نہیں کی جا رہیں جس پر رینجرز برہم ہے ۔

(جاری ہے)

رینجرز نے کراچی پولیس کو ایک یاد دہانی خط لکھا ہے جس میں کراچی پولیس کو یہ باور کرایا ہے کہ جے آئی ٹی کی عدم تشکیل سے کراچی آپریشن پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان کی تفتیش بھی التوا کا شکار، سیکٹر انچارج عمیر صدیقی کی جے آئی ٹی کے احکامات بھی پولیس کے سرد خانے کی نذرہوگئے ہیں اس کے علاوہ سابقہ ایم پی اے یوسف منیر شیخ کی جے آئی ٹی بھی داخل دفتر کر دی گئی ہے ۔رینجرز نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ گرفتار ملزمان کے ریمانڈ نو اور دس جون کو ختم ہوجائیگے اس لئے فوری طور پر ملزمان سے تفتیش کیلئے فوری طور پر جے آئی ٹیزبنائی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :