ملائشیا کی مسلح افواج کے دستے یمن جنگ میں حصہ لینے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
اتوار 10 مئی 2015 19:27
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2015ء) ملائشیا کی مسلح افواج کے دستے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف اتحادی افواج کی جنگی مہم میں حصہ لینے کیلئے سعودی عرب کے ہوائی اڈے پر پہنچ گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کی مسلح افواج کے دستے اتوار کو سعودی عرب کے ایک ہوائی اڈے پر پہنچ گئے ہیں۔وہ یمن میں حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں فورسز کی جنگی مہم میں حصہ لیں گے۔
ملائشیا سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد میں شامل ہونے والا بارھواں ملک ہے۔اس سے پہلے افریقی مسلم ملک سینی گال نے اتحاد میں شمولیت کے لیے اپنے2100 فوجی سعودی عرب بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔سعودی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتحاد کا آپریشنز سنٹر ملائشین اور سینی گال کی فورسز کو مدغم کرنے کی تیاری کررہا ہے۔(جاری ہے)
قبل ازیں سعودی عرب کی قیادت میں دس اتحادی ممالک کے لڑاکا طیارے یمن میں حوثی باغیوں اور ان کے اتحادی سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفادار فوجیوں کے ٹھکانوں پر 26 مارچ سے حملے کررہے ہیں۔
حوثیوں نے گذشتہ سال ستمبر سے یمنی دارالحکومت صنعا پر قبضہ کررکھا ہے جس کے بعد انھوں نے جنوبی شہر عدن کی جانب چڑھائی کردی تھی۔ان کے جارحانہ عزائم کو روک لگانے کے لیے یمن کے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ صدر عبد ربہ منصور ہادی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عرب لیگ کو ایک خط لکھا تھا جس میں ان سے حوثیوں کی جارحیت کے خلاف فوجی مداخلت کی اپیل کی تھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
سعودی عرب میں یکم جون سے موسم گرما کا آغاز ہوگا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.