تحریک انصاف کا این اے 122 کے فیصلے کے بعد دوبارہ سڑکوں پر آنے کا فیصلہ
فہد شبیر اتوار 10 مئی 2015 16:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے حوالے سے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے بعد دوبارہ احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کو یقین ہے کہ این اے 125 کی طرح این اے 122 کا فیصلہ بھی ان کے حق میں آئے گا۔
(جاری ہے)
اس صورت حال میں حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لئے تحریک انصاف نے لاہور میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت لاہور کے مختلف علاقوں میں دھرنے دیئے جائیں گے، سب سے بڑادھرنا پنجاب اسمبلی کے سامنے دیا جائے گا۔
تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کو کامیاب بنانے کے لئے مقامی رہنماؤں کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں کہ وہ کارکنوں کو سڑکوں پر لانے کے لئے مکمل تیار رہیں جب کہ عمران خان کا خصوصی کنٹینر بھی آئندہ چند روز میں اسلام آباد سے لاہور پہنچادیا جائے گا۔ واضح رہے کہ نادرا نے این اے 122 کے ووٹوں کی فارنسک رپورٹ الیکشن ٹریبونل میں جمع کرادی جس کے مطابق 93 ہزار 852 ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.