اسلام آباد میں ایف ڈبلیواو کے عملے نے پولیس اہلکاروں پر ڈنڈے برسا دیئے ‘ 5 اہلکار زخمی ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا ، تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل، واقعہ مسافروں کی اوورچارجنگ کی شکایت پر تلخ کلامی کے باعث پیش آیا، ایف ڈبلیواو کے بھی 2اہلکار زخمی ہوئے ، ذرائع۔ اپ ڈیٹ

اتوار 10 مئی 2015 00:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 مئی۔2015ء) اسلام آباد میں گولڑہ موڑ ٹول پلاز ہ کے قریب ایف ڈبلیواو اور پولیس اہلکاروں میں تصادم سے5 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے،زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔ ہفتہ کو ایس ایس پی میر واعظ نے بتایا کہ اسلام آباد کے علاقے گولڑہ موڑ ٹول پلازہ کے قریب ایف ڈبلیو اواور پولیس اہلکاروں میں تصادم ہو گیا جس میں5 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، جن میں ایس آئی محمد اسلم، اے ایس آئی محمد جاوید، کانسٹیبل طاہر رفیق، کانسٹیبل امتیاز، کانسٹیبل احمد زمان اور کانسٹیبل شانراز شامل ہیں۔

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر پمز ہسپتال منتقل کر دیاگیاہے۔مزید تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک فیملی نے پولیس سارجنٹ سے ایف ڈبلیو او کے خلاف اوورچارجنگ کی شکایت کی جس پر سارجنٹ ایف ڈبلیو او کے عملے سے بات کیلئے گیا تو اس دوران تلخ کلامی ہوگئی اور ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں نے پولیس اہلکار پر ڈنڈے برسادیئے جس کے بعد پولیس اہلکا ر کے ساتھی اسے چھڑوانے کے لئے پہنچے تو ایف ڈبلیو او والوں نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بناڈالا جس سے پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جبکہ لڑائی میں ایف ڈبلیو او کے بھی دو اہلکار زخمی ہوگئے ،زخمیوں کوپمز ہسپتال منتقل کردیا گیا،بعض پولیس اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔تاہم اس سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ۔واقعے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

متعلقہ عنوان :