پشاور میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام‘ بم ڈسپوزل سکواڈ نے مشکوک بیگ سے آدھا کلو بارودی مواد ناکارہ بنا دیا

اتوار 10 مئی 2015 00:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 مئی۔2015ء) صوبائی دارالحکومت پشاور میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، چوک یادگار میں بم ڈسپوزل سکواڈ نے مشکوک بیگ سے آدھا کلو بارودی مواد ناکارہ بنا دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق چوک یادگار بازار میں ایک مشکوک بیگ پڑا ہو ملا، پولیس کو اطلاع دینے پر بم ڈسپوزل بم سکواڈ موقع پر پہنچ گیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے بیگ کا جائزہ لینے کے بعد دریافت کیا کہ اس میں ادھا کلو گرام کا بارودی مواد تھا اور اسے ناکارہ بنا دیا۔

متعلقہ عنوان :