زمبابوے کا ساتھ سیریز انتہائی اہم ہے، ٹیم کو ون ڈے میں بھی پرفارم کرنا ہوگا: وقار یونس

muhammad ali محمد علی ہفتہ 9 مئی 2015 21:12

زمبابوے کا ساتھ سیریز انتہائی اہم ہے، ٹیم کو ون ڈے میں بھی پرفارم کرنا ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 مئی 2015 ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ زمبابوے کا ساتھ سیریز انتہائی اہم ہے، ٹیم کو ون ڈے میں بھی پرفارم کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کافی انتظار کے بعد بنگلہ دیش کیخلاف ایک اچھی جیت ملی ہے، دوسری ٹیسٹ میچ میں تمام کھلاڑیوں نے اچھی کارگردگی دکھائی۔

(جاری ہے)

وقار یونس کا کہنا ہے کہ زمبابوے کا ساتھ سیریز انتہائی اہم ہے، زمبابوے ٹوئر سے کرکٹ پاکستان میں واپس آرہی ہے، ٹیم کو اب ون ڈے میں بھی پرفارم کرنا ہوگا۔ خود پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے وقار یونس کا کہنا ہے کہ وہ تنقید کرنے والوں کی عزت کرتےہیں، سب کے سوچنے کا انداز الگ ہوتا ہے تاہم انہوں نے تنقید کو سننا چھوڑ دیا ہے۔ ان کی ساری توجہ ٹیم کے کھلاڑیوں کی پرفارمنس اور خود کی کارگردگی میں بہتری لانے پر مرکوز ہے۔

متعلقہ عنوان :