ترک وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو نے شام میں ترک فوج کی مداخلت سے متعلق خبروں کی تردید کردی

ہفتہ 9 مئی 2015 20:43

ترک وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو نے شام میں ترک فوج کی مداخلت سے متعلق ..

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) ترک وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو نے شام میں ترک فوج کی مداخلت سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک حکومت ایسا کوئی اقدام اٹھانے نہیں جارہی ہے۔

(جاری ہے)

مقامی ترک اخبار حریت کے مطابق داؤد اوغلو نے کہا کہ ابھی ایسی کوئی صورتحال سامنے نہیں آئی ہے جس کے نتیجے میں شام کے اندر ترک فوجی مداخلت ناگزیر ہوجائے ۔داؤد اوغلو نے کہاکہ شام میں صورتحال بہت تیزی سے تبدیل ہورہی ہے اور طاقت کا توازن بگڑ چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شامی صدر بشار الاسد کی حکومت نے ایران اور روس کی حمایت کے باوجود ملک کے بڑے حصوں کو کھو دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :