سانحہ نلتر ٗسفارتکاروں نے دہشتگردی کے عنصر کو مسترد کر دیا

نا خوشگوار حادثہ تھا ٗ دنیا بھر میں کہیں بھی رونما ہوسکتا ہے ٗساتھ ہی پاک فوج کے جوانوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا سو فیصد یقین ہے حادثہ میں دہشت گردی کا عنصر کار فرما نہیں ٗ ارجنٹائن کے سفیر کی گفتگو

ہفتہ 9 مئی 2015 20:40

سانحہ نلتر ٗسفارتکاروں نے دہشتگردی کے عنصر کو مسترد کر دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) سانحہ نلتر میں بچ جانے والے سفارتکاروں نے واقعہ میں دہشتگردوں کے ملوث ہونے کے امکان کو مسترد کر دیا۔ سفارتکاروں نے بتایا کہ وہ ایک ناخوشگوار حادثہ تھا جو دنیا بھر میں کہیں بھی رونما ہو سکتا تھا ٗساتھ ہی پاک فوج کے جوانوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ گلگت کے دلخراش سانحہ میں بچ جانے والے اسپین کے سفیر نے کہاکہ وہ چوتھے ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔

(جاری ہے)

گلگت جاتے ہوئے اچانک ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی یہ ایک اندوہناک حادثہ تھا اور وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں رونما ہوسکتا تھا۔پاکستان میں جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنر ایم کمالو نے کہا کہ ہم ہیلی کاپٹر میں سوار تھے کہ اچانک ہیلی کاپٹر بے قابو ہوا اور اس میں آگ لگ گئی جس کے بعد وہ زمین پر گر گیا۔ ارجنٹائن کے سفیر روڈلف مارٹن کا کہنا تھا کہ افسوسناک حادثہ تکنیکی وجہ سے پیش آیا۔ سو فیصد یقین ہے کہ حادثہ میں دہشت گردی کا عنصر کار فرما نہیں ہے۔سانحے میں بچ جانے والے دیگر سفارتکاروں نے بہترین علاج اور طبی سہولیات فراہم کرنے پر حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :