دھرنے کا مقصد آرمی چیف کو نواز شریف کیخلاف اکسانا تھا: جاوید ہاشمی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 9 مئی 2015 20:32

دھرنے کا مقصد آرمی چیف کو  نواز شریف کیخلاف اکسانا تھا: جاوید ہاشمی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 مئی 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر اور سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ سال تحریک انصاف کے دھرنے کا مقصد وزیراعظم کو ڈرانا نہیں بلکہ آرمی چیف جنرل راحیل کو حکومت کے خلاف اکسانا تھا۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹیلی وژن کے پروگرام سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے ہاشمی کا کہنا تھا کہ دھرنے کے ماسٹر مائنڈ جو کہ فوج کے کچھ کمانڈرز اور اس وقت کے آئی ایس آئی سربراہ جنرل ظہیر الاسلام تھے جن کی پشت پر اصل ہاتھ احمد شجاع پاشا کا تھا، وہ اپنے مقاصد جنرل راحیل شریف کے ذریعے پورے کرنا چاہتے تھے تاہم آرمی چیف نے جمہوریت کی کشتی ڈوبنے نہیں دی باوجود اسکے کہ ایسا پہلے بھی ہوتا آیا ہے۔

دھرنے کے دوران اسمبلی کی جانب بڑھنے کی بات ہوئی تو تب انہوں نے فوراً پریس کانفرنس کردی جس کے بعد پہلی بار ان کے پاس سابق آئی ایس آئی چیف جنرل پاشا کا فون آیا اور انہیں دھمکی دی گئی۔ جاوید ہاشمی کے بقول جنرل راحیل کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی گارنٹی دے دی گئی تھی جس کے بعد دھرنا ختم ہوجانا چاہئے تھے تاہم دھرنے کے اصل باس اور ہدایتکار ایسا نہیں چاہتے تھے۔