بلاول بھٹو زرداری نے'' ایم اے'' پاس کرلیا

آصفہ بھٹو زرداری کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کرنے پر بھائی کو مبارکباد

ہفتہ 9 مئی 2015 20:03

بلاول بھٹو زرداری نے'' ایم اے'' پاس کرلیا

لندن؍ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آکسفورڈ یونیورسٹی برطانیہ سے ایم اے کی ڈگری حاصل کرلی، آصفہ بھٹو زرداری نے ایم اے پاس کرنے پر اپنے بھائی کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے ایم اے پاس کر کے ڈگری حاصل کرلی جبکہ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر اور انسٹاگرام کے پیپلز پارٹی کی رہنما اور بلاول کی چھوٹی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زر داری نے اپنے بھائی کو تعلیم مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ آصفہ نے ٹوئیٹر پر اپنے بھائی کی ڈگری وصول کرنے اور کانووکیشن میں شرکت کی تصاویر بھی جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :