نلتر ہیلی کاپٹر حادثہ کسی قسم کی دہشت گردی نہیں تھی، انجن کی خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا: سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری

muhammad ali محمد علی جمعہ 8 مئی 2015 20:32

نلتر ہیلی کاپٹر حادثہ کسی قسم کی دہشت گردی نہیں تھی، انجن کی خرابی کے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8 مئی 2015 ء) سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کی جانب سے نلتر ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق پریس کانفرنس کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ نلتر حادثے پر پوری عسکری و سیاسی قیادت غمزدہ ہے۔ پاکستان کی عوام اور قیادت دکھ کی اس گھڑی میں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے حادثے کے بعد ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں کل ملک اور بیرون ملک سفارت خانوں میں پاکستانی پرچم سرنگوں رہے گا۔ اعزاز چوہدری نے حادثے سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل چکا ہے، حادثہ کسی قسم کی دہشت گردی نہیں تھی۔ ہیلی کاپٹر کو انجن کی خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے سفارت کاروں کی میتیں ان کے ممالک بھجوانے کے اقدامات کروائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :