پی ٹی آئی کا دھرنا مقصد کے حصول میں ناکام رہا، شیخ رشید

جمعہ 8 مئی 2015 14:20

پی ٹی آئی کا دھرنا مقصد کے حصول میں ناکام رہا، شیخ رشید

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مئی2015ء) پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اعتراف کیا ہے کہ اسلام آباد میں 126 دن جاری رہنے والا تحریکِ انصاف کا دھرنا اپنے اصل مقصد کے حصول ناکام رہا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ کچھ غلطیوں کی وجہ سے ہم وہ مقصد حاصل نہ کرسکے جس کے لیے ہم نے 126 دن وہاں گزارے۔ دھرنے کی ناکامی کی وجہ پوچھے جانے پر انہوں نے کسی قسم کا تبصرہ کیے کہا کہ لوگوں کو سوچنا چاہیے کہ ہم سے کہاں پر غلطیاں ہوئی ہیں۔ شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب میں کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں پی ٹی آئی نے ان سے مشاورت کیے بغیر امیدوار نامزد کیے جس کی وجہ سے وہاں نون لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی۔

متعلقہ عنوان :