گورنرخیبرپختونخوا کی کرم ایجنسی خودکش دھماکہ کی شدیدمذمت،بزدلانہ واقعات سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستانی قوم کے عزم کوکمزورنہیں کیاجاسکتا،سردارمہتاب،خودکش حملہ آوروں کوہدف تک پہنچنے سے روکنے والے لیوی اہلکاروں کیلئے10لاکھ روپے انعام کااعلان کردیا

بدھ 6 مئی 2015 23:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 مئی۔2015ء) خیبرپختونخواکے گورنرسردارمہتاب احمدخان نے کرم ایجنسی کے علاقہ علی زئی میں فٹ بال میچ کے دوران خودکش دھماکہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے بزدلانہ واقعات سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستانی قوم کے عزم کوکمزورنہیں کیاجاسکتاگورنرنے بھاری جانی نقصانات کی روک تھام کیلئے خودکش حملہ آوروں کوہدف تک پہنچنے سے روکنے والے لیوی اہلکاروں کی جرأت وبہادری کوسراہتے ہوئے ان کیلئے10لاکھ روپے انعام کااعلان کیاہے کرم ایجنسی کے علاقہ علی زئی میں پاراچناراورعلی زئی کی فٹ بال ٹیموں کے مابین فٹ بال میچ کے دوران دوخودکش حملہ آوروں نے وسیع پیمانے پرتباہی پھیلانے کیلئے فٹ بال گراؤنڈمیں موجودہجوم میں گھسنے کی کوشش کی تاہم اس موقع پرلیوی صوبیدارکی سربراہی میں لیوی کے جوانوں نے ان خودکش حملہ آوروں کوروک کرانہیں ہدف تک پہنچنے نہ دیااوریوں وسیع پیمانہ پرتباہی پھیلانے کی یہ واردات ناکام بنادی گئی گورنرخیبرپختونخواسردارمہتاب احمدخان نے لیوی کے اہلکاروں کی اس دلیرانہ کاروائی کوسراہتے ہوئے انہیں فوری طوپر10لاکھ روپے کانقدانعام دینے کااعلان کیاگورنرنے کرم ایجنسی کی انتظامیہ کواحکامات جاری کئے ہیں کہ اس دھماکہ کوسردخانے میں ڈالنے کی بجائے اس کی سائنسی خطوط پرتفتیش کی جائے خودکش حملہ آورکی شناخت اوراس کے ذریعہ اس واردات کے ذمہ داران تک پہنچنے کیلئے ڈی این اے ٹسٹ سمیت تمام ضروری کاروائی کی جائے گورنرنے کہاکہ قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پوری طرح پرعزم ہے اورمعصوم شہریوں اورکھیل کودکی صحت مندانہ سرگرمیوں میں مصروف نوجوانوں کودہشت گردی کانشانہ بنانے کی بزدلانہ کاروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف قوم کاعزم کمزورنہیں کیاجاسکتا۔

متعلقہ عنوان :