شارٹ فال 4 ہزار 800 میگاواٹ تک پہنچ گیا، شہروں میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

بدھ 6 مئی 2015 12:25

شارٹ فال 4 ہزار 800 میگاواٹ تک پہنچ گیا، شہروں میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ..

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء)بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 800 میگاواٹ تک پہنچ گیا ، شہری علاقوں میں بھی سسٹم پر دباوٴ بڑھنے سے غیراعلانیہ طور پر بجلی کی بندش ہو رہی ہے۔این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب 15 ہزار 400 اور پیداوار 10 ہزار 600 میگاواٹ ہے۔

(جاری ہے)

شہری علاقوں میں نو اور دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہونے لگی اور اب دیہی علاقوں کے ساتھ شہری علاقوں میں بھی سسٹم پر دباوٴ بڑھنے سے غیراعلانیہ طور پر بجلی کی بندش ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق موسم گرم ہونے کی وجہ سے بجلی کی طلب میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جبکہ بڑے ڈیموں سے پانی کا اخراج نہ بڑھنے کے باعث پن بجلی کی پیداوار نہیں بڑھائی جا رہی اور پن بجلی ذرائع اپنی استعداد سے نصف بجلی پیدا کر پا رہے ہیں جس کے باعث بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم نہیں ہو پا رہا۔