لاہور : کوٹ لکھپت جیل میں دوہرے قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 مئی 2015 10:55

لاہور : کوٹ لکھپت جیل میں دوہرے قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 مئی 2015 ء) :کوٹ لکھپت جیل میں دوہرے قتل کے مجرم ذوالفقار کو آج علی الصبح تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ پھانسی سے قبل جیل کے اندر اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جب کہ گزشتہ روز ہی مجرم کی اہل خانہ سے آخری ملاقات کرا دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ذوالفقار نے 17 برس قبل 2 افراد کو قتل کیا تھا جس پر عدالت نے مجرم کو سزائے موت کی سزا سنائی تھی جب کہ صدر پاکستان کی جانب سے بھی ذوالفقار کی رحم کی اپیل مسترد کردی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :