کراچی : ذوالفقار مرزا کے وکیل نے عدالت میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 مئی 2015 10:46

کراچی : ذوالفقار مرزا کے وکیل نے عدالت میں توہین عدالت کی درخواست دائر ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 مئی 2015 ء) : ذوالفقار مرزا کے وکیل نے سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ، جس میں یہ موقف دیا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود مرزا ہاؤس کا محاصرہ کیا گیا ہے 5 اضلاع کی پولیس گھیراؤ کیے ہوئے ہے. ان کا کہنا تھا کہ گھیراؤ ختم ہو گا تب ہی ذوالفقار مرزا عدالت میں پیش ہو سکتے ہیں. جبکہ دوخواست میں آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدر آباد کو فریق بنایا گیا ہے. وکیل نے ذوالفقار مرزا کی ضمانت میں توسیع کی بھی استدعا کی ہے.