ریلوے کالونی ڈیوس روڈ سے نومولودبچہ مردہ حالت میں برآمد،اہل علاقہ میں کھلبلی مچ گئی

منگل 5 مئی 2015 22:56

ریلوے کالونی ڈیوس روڈ سے نومولودبچہ مردہ حالت میں برآمد،اہل علاقہ ..

سبی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) ریلوئے کالونی ڈیوس روڈ سے نومولودبچہ مردہ حالت میں برآمد،اہل علاقہ میں کھلبلی مچ گئی،پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کردی،تفصیلات کے مطابق ریلوئے کالونی ڈیوس روڈ پر کچرئے کے ڈھیر سے نوزائیدہ بچہ کی مردہ حالت میں نعش مقامی لوگوں نے دیکھی جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی ،سٹی تھانہ سبی کے ایس ایچ او آصف خجک نے پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر نوزائیدہ بچے کی نعش قبضہ میں لے لی جس بعد ازاں ڈویژنل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال ضروی کاروائی کے لیے لے جایا گیا جس کے بعد نوزائیدہ بچے کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،جبکہ مزید تفتیش سٹی پولیس کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :