یمنی باغیوں کی سعودی سرحدی علاقے نجران پر بمباری ، علاقے میں تمام اسکول بند،پروازیں منسوخ کردی گئیں

منگل 5 مئی 2015 22:43

یمنی باغیوں کی سعودی سرحدی علاقے نجران پر بمباری ، علاقے میں تمام اسکول ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء )یمنی باغیوں نے سعودی عرب کے سرحدی علاقے نجران پر بمباری کی ہے جس کے بعد سعودی حکومت نے علاقے میں تمام اسکول بند کردیئے اور جنوبی علاقوں میں پروازیں بھی منسوخ کردیں۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق منگل کو سعودی عرب کے سرحدی علاقے نجران پر یمنی حوثی باغیوں نے شدید بمباری کی جس پر سعودی فورسز نے بھی بھرپور جوابی کاروائی کی ۔

حملے کے بعد سعودی حکومت نے علاقے میں تمام اسکول بند کردیئے اور جنوبی علاقوں میں پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق قصبے کے واقع ایک فوجی چیک پوسٹ پر حملے میں ایک سعودی فوجی ہلاک ہوگیا۔سعودی فوج کے ترجمان بریگیڈئر جنرل احمدالعسیری نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ حملہ سرحدیپہاڑی علاقے سے کیا گیا ۔