جعلی سینیٹر ملازمین کی بس میں بیٹھ کر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا، سینیٹ ہال کے دائیں دروازے پر تعینات سیکیورٹی اہلکار کی غفلت کی وجہ سے ایوان میں داخل ہو نے میں کامیاب ہوا، عبدالسمیع سرکاری ملازم ہے ،ذرائع

منگل 5 مئی 2015 22:40

جعلی سینیٹر ملازمین کی بس میں بیٹھ کر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا، سینیٹ ہال ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) سینیٹ کے اجلاس میں پکڑا جانے والا جعلی سینیٹر صبح سینٹ ملازمین کو لے کر جانے والی بس میں بیٹھ کر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوا جبکہ سینیٹ ہال کے دائیں دروازے پر تعینات سیکیورٹی اہلکار نعمت اﷲ خان کی غفلت کی وجہ سے اندر داخل ہو پایا۔

(جاری ہے)

منگل کو انتہائی معتبر ذرائع نے بتایا کہ سینٹ کے اجلاس کے دوران اندر داخل ہونے والے اجنبی شخص کا نام عبدالسمیع شاہ ہے جو صبح سینٹ ملازمین کو لانے والی بس پر بیٹھ کر پارلیمنٹ کے اندر آیا اور اس نے کئی گھنٹے پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت میں گزارے جس کا کسی نے نوٹس نہیں لیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص سینٹ ہال کے دائیں طرف والے دروازے پر تعینات جونیئر سیکیورٹی اہلکار نعمت اﷲ خان کی غفلت کی وجہ سے ہال کے اندر داخل ہو پایا کیونکہ جب عبدالسمیع شاہ سینٹ ہال میں داخل ہوا تو مذکو رہ اہلکار اپنی ڈیوٹی کی جگہ پر موجود نہیں تھا لہذا وہ بلا روک ٹوک سینٹ ہال کے اندر داخل ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق عبدالسمیع کی خود کو سینیٹر ظاہر کرکے اندر داخل ہونے کی افواہ بے بنیاد ہے کیونکہ سینٹ ہال میں داخلے کے وقت کوئی اسے روکنے والا ہی موجود نہیں تھا۔ ذرائع کے مطابق عبدالسمیع سرکاری ملازم ہیں

متعلقہ عنوان :