جڑانوالہ،فائرنگ کے مختلف واقعات میں باپ بیٹے سمیت تین افراد قتل

منگل 5 مئی 2015 21:22

جڑانوالہ،فائرنگ کے مختلف واقعات میں باپ بیٹے سمیت تین افراد قتل

جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) فائرنگ کے تین مختلف واقعات میں باپ بیٹے سمیت تین افراد قتل جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی۔ ذرائع کے مطابق نواحی قصبہ 266 ر۔ب کھرڑیانوالہ کے رہائشی ملزم یونس نے گھریلو تنازعہ پر اپنے بہنوئی سلیمان اور بھانجے عزیز کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اْتار دیا اور فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

چک نمبر 278 گ ب علاقہ تھانہ روڈالہ کے بہن بھائی ولایت خاں اور ارشاد بی بی موٹر سائیکل پر گاؤں جا رہے تھے کہ تھانہ روڈالہ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان عیسیٰ اور موسیٰ نے اْن پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ولایت خاں موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ارشاد بی بی شدید زخمی ہو گئی جسے ڈی ایچ کیو فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اْس کی حالت بدستور خطرے میں بتائی جاتی ہے۔

تیسرے واقعہ میں پاکستان گیٹ کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے نوجوان تاجر تیمور کو اندھا دھند فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ کھڑیانوالہ، تھانہ روڈالہ اور تھانہ سٹی نے مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :