این اے 125سے حامد خان ،پی پی 155سے اعجاز چوہدری کے الیکشن لڑنے کا امکان‘ ذرائع

منگل 5 مئی 2015 20:59

این اے 125سے حامد خان ،پی پی 155سے اعجاز چوہدری کے الیکشن لڑنے کا امکان‘ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) این اے 125اور پی پی 155میں دوبارہ انتخاب کی صورت میں قومی اسمبلی کی نشست سے حامد خان اور صوبائی نشست سے صوبائی صدر اعجاز چوہدری کے الیکشن لڑنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الیکشن ٹربیونل کی طرف سے مذکورہ حلقوں میں دوبارہ انتخاب کا حکم جاری کیا جا چکا ہے تاہم پی ٹی آئی نے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کی صورت میں کسی بھی طرح کے ممکنہ فیصلے کے حوالے سے پیشگی مشاورت کا آغاز کر دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق دوبارہ انتخاب کی صورت میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 125پر پی ٹی آئی کی طرف سے حامد خان کو جبکہ ذیلی نشست پی پی 155سے حافظ فرحت عباس کی جگہ پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کو میدان میں اتارے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے حتمی فیصلہ پارٹی قیادت نے کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :