وزارت پانی و بجلی میں 7 کروڑ کا نیا سکینڈل

منگل 5 مئی 2015 12:54

وزارت پانی و بجلی میں 7 کروڑ کا نیا سکینڈل

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پاور سیکٹر کا ایک اور سکینڈل سامنے آ گیا ہے ملک میں بجلی پیدا کرنے والی نجی کمپنیوں نے نیپرا میں رجسٹریشن فیس کی مد میں 6 کروڑ روپے دبا لئے ہیں ۔ ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء کو بتایا کہ ملک میں بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں نے نیپرا میں رجسٹریشن فیس جو کہ 60 ملین بنتی ہے ادا ہی نہیں کی ۔

(جاری ہے)

وزارت پانی و بجلی نے اس حوالے سے پاور جنریشن کمپنیوں کو لائسنس بھی جاری کر دیئے ہیں ۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق فاٹا میں بجلی ڈسٹری بیویشن کمپنی ٹیکو نے بھی حکومت کو 2 کروڑ 12 لاکھ روپے ادا نہیں کئے جبکہ وزارت پانی و بجلی نے اس پر ہی بھی خاموشی اختیار کر لی ہے ترجمان پانی و بجلی اس معاملہ پر خاموش ہیں ۔

متعلقہ عنوان :