لانڈھی کے رہائشی عابد انور کو ایم کیو ایم رہنما عمران فاروق کے قتل کا علم تھا، تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ قتل کرنے کی منصوبہ بندی 2 مرتبہ کی گئی، معظم علی

پارٹی میں اندورنی اختلافات کی بنا پر انہیں قتل کیا گیا، واردات کیلئے کوڈ ماموں استعمال ہوا، قتل کے بعد پیغام ملا کہ ماموں کا کام ہوگیا

پیر 4 مئی 2015 22:27

لانڈھی کے رہائشی عابد انور کو ایم کیو ایم رہنما عمران فاروق کے قتل کا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار معظم علی خان کی جے آئی ٹی میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں، لانڈھی کے رہائشی عابد انور کو ایم کیو ایم رہنما کے قتل کا علم تھا، تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ قتل کرنے کی منصوبہ بندی 2 مرتبہ کی گئی۔ واردات کیلئے کوڈ ماموں استعمال ہوا، قتل کے بعد پیغام ملا کہ ماموں کا کام ہوگیا۔

ایم کیو ایم قائد کے ولیمے میں بھی شرکت کی، الطاف حسین کی جانب سے 100 روپے کے نوٹ پر آٹو گراف بھی مل چکا ہے۔ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کیس میں گرفتار معظم علی خان کی جے آئی ٹی میں نئے سنسنی خیز اور اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، لانڈھی کے رہائشی عابد انور کو بھی ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کا علم تھا، لندن میں اکبر نامی ٹیکسی ڈرائیور انٹرنیشل سیکرٹریٹ لے جاتا تھا۔

(جاری ہے)

معظم علی نے ٹیم کو بتایا کہ لندن میں محمد انور کے گھر پر قیام کیا، ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی 2007 اور 2010 میں 2 مرتبہ کی گئی، پارٹی میں اندورنی اختلافات کی بنا پر انہیں قتل کیا گیا۔ملزم نے جے ٹی آئی میں انکشاف کیا ہے کہ واردات کیلئے کوڈ ماموں استعمال ہوا، قتل کے بعد پیغام ملا کہ ماموں کا کام ہوگیا۔معظم علی کے مطابق میں نے الطاف حسین سے 2001 اور 2007 میں ملاقات کی تو چائنا کٹنگ کی بے ضابطگیوں اور ملوث افراد سے آگاہ کیا، ایم کیو ایم قائد کے ولیمے میں بھی شرکت کی، الطاف حسین کی جانب سے 100 روپے کے نوٹ پر آٹو گراف بھی مل چکا ہے۔

معظم علی خان کے 5 بینک اکاؤنٹس ہیں، اس کی کمپنی کی برانچز امریکا اور سری لنکا میں بھی ہیں، ہر گاڑی اور ٹیلیفون نمبرز میں نائن زیرو کے اعداد بھی شامل ہیں۔