سعد رفیق کے خلاف الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرینگے، دوبارہ الیکشن ہواتوفتح سعد رفیق کی ہی ہو گی،الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ ہمارے لئے ایک دھچکا ہے ، قومی فیصلوں پر سول و فوجی قیادت متفق ہے، موجودہ حالات میں فوج نئی تاریخ رقم کر رہی ہے، جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں،میری فوج کے بارے میں تقریر ایک پس منظر میں تھی
وزیر دفاع خواجہ آصف کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پرردعمل کااظہار
پیر 4 مئی 2015 22:21
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ قومی فیصلوں پر سول و فوجی قیادت متفق ہے، موجودہ حالات میں فوج نئی تاریخ رقم کر رہی ہے، جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں،میری فوج کے بارے میں تقریر ایک پس منظر میں تھی۔ جنرل پرویز مشرف نے فوج کی حرمت کو پامال کیا، اس نے اپنے دور میں قومی مفادات کے خلاف فیصلے کئے تھے،، کنٹینر والے صاحب کے کہنے پر امپائر آیا نہ انگلی اٹھی ، سعد رفیق کے خلاف الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے اگر ری الیکشن بھی ہوا تو پھر بھی حلقے میں جیت خواجہ سعد رفیق کی ہی ہو گی۔
پیر کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہاکہ میری فوج کے بارے میں تقریر ایک پس منظر میں تھی۔ جنرل پرویز مشرف نے فوج کی حرمت کو پامال کیا، اس نے اپنے دور میں قومی مفادات کے خلاف فیصلے کئے تھے لیکن موجودہ حالات میں فوج نئی تاریخ رقم کر رہی ہے، جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، قومی فیصلوں پر سول و فوجی قیادت متفق ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک کا مفاد سب سے مقدم ہے، کنٹینر والے صاحب کے کہنے پر امپائر آیا نہ انگلی اٹھی۔
خواجہ آصف نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کودھچکا قرار دیتے ہوئے اعلان کیاکہ فیصلے کیخلاف اپیل کیلئے سپریم کورٹ جائیں گے۔میں عدالتی فیصلے پر تبصرہ نہیں کروں گا،خدانخواستہ اگر ری الیکشن بھی ہوتا ہے تو بھی خواجہ سعد رفیق ہی جیتیں گے، کنٹونمنٹ بورڈز بلدیاتی الیکشن نے مسلم لیگ (ن)پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ سعد رفیق کے خلاف ٹربیونل کے فیصلے کو چیلنج کریں گے اگر ری الیکشن بھی ہوا تو پھر بھی حلقے میں جیت خواجہ سعد رفیق کی ہی ہو گی، ہم جوڈیشل کمیشن کے تھیلے کھولنے کے فیصلے کو قبول کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے دہلی میں اپنے مہاجر کرنے کے فیصلے پر معافی مانگی ، کراچی کو یرغمال بنانے والے کریمنلز ہیں، مسلم لیگ(ن) نے کراچی کے امن کی بحالی کیلئے وہاں آپریشن شروع کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.