فیصلہ موصول ہوتے ہی این اے 125 کا ڈی نوٹیفیکیشن جاری ہو جائیگا

حلقے میں ساٹھ روز میں ضمنی الیکشن کرایا جائیگا

پیر 4 مئی 2015 21:44

فیصلہ موصول ہوتے ہی این اے 125 کا ڈی نوٹیفیکیشن جاری ہو جائیگا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) الیکشن کمیشن ٹریبونل کا فیصلہ موصول ہوتے ہی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125کا ڈی نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ حلقے میں ساٹھ روز میں ضمنی الیکشن کرایا جائیگا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن ترجمان کے مطابق ٹریبونل کے فیصلے کی روشنی میں این اے 125کے انتخابات کالعدم قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ تاحال الیکشن کمیشن کو ٹریبونل کا فیصلہ موصول نہیں ہوا۔ ٹریبونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔ عوامی نمائندگی کے آرٹیکل 224کے تحت ساٹھ روز میں ضمنی انتخابات کرانے کا پابند ہے۔

متعلقہ عنوان :