آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا
رواں مہینے کے دوسرے اور تیسرے ہفتے کے دوران موسمی حالات غیر یقینی رہنے کا امکان
پیر 4 مئی 2015 21:41
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے آخر سے ملک کے مختلف علاقوں پنجاب، خیبر پختونخواہ، بلوچستان،بالائی سندھ اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیشنگوئی کی ٗ رواں مہینے کے دوسرے اور تیسرے ہفتے کے دوران موسمی حالات غیر یقینی رہنے کا امکان ہے۔
(جاری ہے)
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم ملاکنڈ ڈویژن، بالائی فاٹااور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بالائی اور وسطی سندھ سکھر، میر پور خاص، حیدر آباد ڈویڑن میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے۔سب سے زیادہ درجہ حرارت لاڑکانہ، رحیم یار خان، تربت میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ر یکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد میں پولن کی تعداد 361 فی مکعب میٹرریکارڈکی گئی۔ پنجاب،خیبر پختونخواہ کے کاشتکاروں کو گندم کی کٹائی،گہائی موسمی حالات کے مطابق جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.