این اے 125 کے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

مسلم (ن) کے قائد نواز شریف نے فیصلہ چیلنج کرنے کی منظوری دیدی ‘ میڈیا رپورٹس

پیر 4 مئی 2015 21:10

این اے 125 کے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 کے انتخابات کو کالعدم قرار دیئے جانے کے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125پر الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے وزیر اعظم نواز شریف سے رابطہ کیا جس دوران انہوں نے ٹربیونل کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی منظوری دیدی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت الیکشن ٹربیونل کے تفصیلی فیصلے کی کاپی موصول کر کے قانونی ماہرین سے مشاورت کرے گی جبکہ اعلیٰ قیادت کا اجلاس بھی طلب کیا جائیگا ۔ اسی اجلاس میں پارٹی قائد وزیر اعظم نواز شریف باضابطہ طور پر فیصلہ چیلنج کرنے کی منظوری دیں گے ۔