Live Updates

عمران خان کو انتخابی دھاندلی پر سوالیہ نشان لگانے کا ٹاسک ملا ہے : سعد رفیق

muhammad ali محمد علی پیر 4 مئی 2015 20:12

عمران خان کو انتخابی دھاندلی پر سوالیہ نشان لگانے کا ٹاسک ملا ہے : سعد ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4مئی 2015 ء) وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کو انتخابی دھاندلی پر سوالیہ نشان لگانے کا ٹاسک ملا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کو انتخابی دھاندلی پر سوالیہ نشان لگانے کا ٹاسک ملا ہوا ہے، ہمارے خلاف مسلسل جھوٹ بول کر ہمارا میڈیا ٹرائل کیا گیا۔ اس سے قبل ن لیگ کیخلاف دھاندلی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

(جاری ہے)

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان اور حامد خان کا دو عدالتوں میں ناکامی کے بعد تیسری عدالت میں جزوی داوَ لگ گیا ہے۔ عمران خان ہماری خلاف دھاندلی کا کوئی ثبوت پیش نہ کرسکے، ٹریبونل کے جج نے مجھے نااہل قرار نہیں دیا کیونکہ مجھ پر دھاندلی ثابت نہیں ہوئی۔ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان انہیں اسٹرینجر ان ہاوَس کہنے سے قبل خود کی طرف دیکھ لیں کیونکہ وہ خود اسمبلی میں ایک اسٹرینجر ہیں۔ وہ این اے 125 کے ضمنی انتخاب کیلئے تیار ہیں، تحریک انصاف کو این اے 246 کی طرح یہاں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :