الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو مانتے ہیں تاہم تحفظات بھی ہیں: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید

muhammad ali محمد علی پیر 4 مئی 2015 18:43

الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو مانتے ہیں تاہم تحفظات بھی ہیں: وفاقی وزیر ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4مئی 2015 ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ این اے 125 کے حوالے سے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو مانتے ہیں تاہم تحفظات بھی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق این اے 125 کےحوالے سے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے آنے کے بعد پرویز رشید کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن ٹریبونل کے فیصلے کو تسلیم کرتی ہے تاہم فیصلے پر کچھ تحفضات بھی ہی۔

فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا حتمی فیصلہ پارٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ وکٹ گرنے کا تاثر دینا غلط ہے کیونکہ ٹریبونل کے فیصلے میں سعد رفیق کی اہلیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھائی گئی اسلیئے وکٹ اب بھی قائم ہے۔پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ ٹریبونل کے فیصلے کے باوجود ن لیگ پراعتماد ہے اور دوبارہ کھیلنے کیلئے تیار ہے۔