ملک بھر میں سورج آنکھیں دکھانے لگا، شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ ، 11 گھنٹے لوڈ شیڈنگ

پیر 4 مئی 2015 11:20

ملک بھر میں سورج آنکھیں دکھانے لگا، شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ ، 11 گھنٹے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی2015ء)ملک کے مختلف علاقوں میں سورج تیور دکھانے لگا ، بجلی کا شارٹ فال چار ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا، شہروں میں 9 ، دیہات میں 11 گھنٹے لوڈ شیڈنگ سے عوام کا جینا محال ہوگیا۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں آسمان صاف ہے اور سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے ، درجہ حرارت میں اضافے سے زیادہ تر حصے گرمی کی لپیٹ میں ہیں ۔

آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی طلب 15 ہزار میگاواٹ سے بڑھ گئی ہے ، این ٹی ڈی سی کے مطابق بجلی کی طلب 15 ہزار 100 اور پیداوار 10 ہزار 500 میگاواٹ ہے ۔ بجلی کی طلب میں گرمی بڑھنے کی وجہ سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ حکام کے مطابق خشک اور گرم موسم کی وجہ سے آئندہ چند روز میں بجلی کی طلب میں مزید اضافہ ہوگا جس سے بجلی کا شارٹ فال بھی بڑھ سکتا ہے جبکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ زیادہ دباؤ والے علاقوں میں بجلی کا سسٹم بار بار ٹرپ بھی ہونے لگا ہے۔