سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کی یمن میں حوثی باغیوں کیخلاف بڑی زمینی کارروائی شروع کرنے سے متعلق اطلاعات کی تردید

اتوار 3 مئی 2015 22:44

سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کی یمن میں حوثی باغیوں کیخلاف بڑی زمینی ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 مئی۔2015ء) سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد نے یمن کے جنوبی شہر عدن میں حوثی باغیوں کے خلاف بڑی زمینی کارروائی شروع کرنے سے متعلق اطلاعات کی تردید کردی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل احمد العسیری نے اتوار کو ایک بیان میں یمنی ذرائع کی ان رپورٹس کو مسترد کردیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ اتحادی فوج کے زمینی دستے عدن پہنچ گئے ہیں اور انھوں نے وہاں کارروائی شروع کردی ہے۔

احمد العسیری نے کہا کہ عدن میں کوئی غیرملکی فوجیں موجود نہیں ہیں تاہم سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد حوثی ملیشیا کے خلاف لڑائی میں مدد جاری رکھے گا'۔قبل ازیں فرانسیسی خبررساں ادارے نے ایک یمنی عہدے دار کے حوالے سے بتایا تھا کہ اتحادی فورس کا ایک محدود دستہ عدن میں داخل ہوچکا ہے اور وہاں مزید فوج بھی آرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :