سعودی عرب اور اتحادی افواج یمن میں حوثی جنگجووٴں کے خلاف تباہی پھیلانے والے کلسٹر بم استعمال کر رہے ہیں ،ہیومن رائٹس ، اتحادی افواج نے جنوبی یمن کے صوبے صدا پر عام آبادی والے علاقوں میں بموں سے حملہ کیا ہے ،ٹھوس ثبوت موجود ہیں ،رپورٹ ،سعودی عرب نے کلسٹر بم استعمال کرنے کی تردید کردی

اتوار 3 مئی 2015 21:51

سعودی عرب اور اتحادی افواج یمن میں حوثی جنگجووٴں کے خلاف تباہی پھیلانے ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 مئی۔2015ء) انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی افواج یمن میں حوثی جنگجووٴں کے خلاف ب تباہی پھیلانے والے کلسٹر بم استعمال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے عام شہریوں کی زندگیوں کو طویل مدتی خطرات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کے مطابق اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ اتحادی افواج نے جنوبی یمن کے صوبے صدا پر عام آبادی والے علاقوں میں ان بموں سے حملہ کیا ہے۔

صوبے صدا حوثیوں کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق ایسے تصویری اور ویڈیو شواہد ملے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کلسٹربم امریکہ کی جانب سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو فراہم کیے گئے ہوں۔ہیومن رائٹس واچ کے مطابق ایک مبینہ کلسٹر بم یمن میں آلِصفرا کے علاقے المارا پر گرایا گیا ہے۔دوسری جانب سعودی عرب نے کلسٹر بم استعمال کرنے کی تردید کی ہے۔

متعلقہ عنوان :