قانون توڑنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، قائم علی شاہ

اتوار 3 مئی 2015 20:55

قانون توڑنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، قائم علی شاہ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 مئی۔2015ء) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ قانون کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

(جاری ہے)

اتوارکولیاری میں سندھ کے وزیر برائے کچی آبادیزجاوید ناگوری کے بھائی اکبرناگوری کے قتل پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہم جاوید ناگوری کے غم میں برابر کے شریک ہیں، لیاری کے لوگ مایوس نہ ہوں، لوگوں کی جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت کی ہے،جو قانون توڑے گا قانون اس کے خلاف حرکت میں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ اکبر ناگوری کے قاتلوں کو بہت جلد قاتلوں کو گرفتار کر لیا جائے گا، لیاری میں امن قائم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :