بھارتی پروپیگنڈا مسترد، پاکستان کا نیپال میں ریلیف آپریشن جاری رکھنے کا اعلان

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 3 مئی 2015 19:20

بھارتی پروپیگنڈا مسترد، پاکستان کا نیپال میں ریلیف آپریشن جاری رکھنے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3مئی۔2015ء) سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے سے متاثر ہوئے بغیر پاکستان نیپال میں ریلیف آپریشن نیک نیتی سے جاری رکھے گا، طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات خوش آئند ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں چیئرمین این ڈی ایم اے اور نیپالی سفیر کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ 2005ء میں پاکستان نے تباہی دیکھی، اسی لئے آج نیپالی بھائیوں کا دکھ سمجھ سکتے ہیں، ان دنوں پاکستانی امداد سے متعلق بھارتی میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے تاہم اس سے متاثر ہوئے بغیر نیک نیتی کے ساتھ نیپال میں ریلیف آپریشن جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیپال کے آرمی چیف نے پاکستان کی کوششوں کو سراہا جبکہ پاکستان میں نیپال کے سفارتخانے نے مدد کی، زلزلے کے فوری بعد وزیراعظم کی ہدایت پر نیپال امداد روانہ کی، اب تک 4 سی 130 طیارے امدادی سامان لیکر نیپال پہنچ چکے ہیں۔ ایک سوال پر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں مفاہمتی عمل کی حمایت کرتا ہے اور مذاکرات کی کامیابی کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :