جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے دیرینہ بزرگ رکن ملک طفیل انتقال کرگئے

ہفتہ 2 مئی 2015 22:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے دیرینہ بزرگ رکن ملک طفیل انتقال کرگئے۔ اُن کی نماز جنازہ مدینہ مسجد وائی ایریا کورنگی نمبر ڈیڑھ میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے سیکریٹری مرزا فرحان بیگ، سابق امیر ضلع عبد الجمیل خان، امیر زون سید آصف علی، نائب امیر چودھری سرفراز احمد، منصور فیروز، ہلال احمد کے علاوہ جماعت اسلامی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں اُنہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے امیر محمد اسلام نے رکن جماعت اسلامی ملک طفیل کے انتقال پر اُن کے گھر جاکر اُن کے صاحبزادے ملک افضل سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :