` وز یر اعظم نو از شر یف میٹرو بس منصو بہ کا افتتاح 09مئی کو کر یں گے

نو از شر یف ، شہبا ز شر یف اور دیگر مہمان صدر بس اسٹیشن سے بس میں بیٹھ کر اسلا م آ باد تک سفر کر یں گے ،سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظا ما ت `

جمعہ 1 مئی 2015 22:25

` وز یر اعظم نو از شر یف میٹرو بس منصو بہ کا افتتاح 09مئی کو کر یں گے

راولپنڈ ی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء) 44.8بلین روپے کی لا گت سے راولپنڈ ی اسلا م آ باد میں زیر تعمیر میٹرو بس منصو بہ کا افتتاح وز یر اعظم محمد نو از شر یف 09مئی کو کر یں گے افتتاحی تقر یب میں وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شر یف ،چیئر مین میٹرو بس پرا جیکٹ کمیٹی محمد حنیف عبا سی، کمشنر راولپنڈ ی کیپٹن (ر) زا ہد سعید،چیئر مین سی ڈی اے سمیت اراکین قو می و صو با ئی اسمبلی وزراء اور اعلی حکا م شر کت کر یں گے وز یر اعظم میا ں نو از شر یف ،وزیراعلی پنجاب میاں شہبا ز شر یف اور دیگر مہمان صدر بس اسٹیشن سے بس میں بیٹھ کر اسلا م آ باد تک سفر کر یں گے اس مو قع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظا ما ت کئے گئے ہیں 23کلو میٹر پر محیط میٹرو ٹر یک کی تکمیل آ خری مر حلہ میں دا خل ہو چکی ہے جبکہ پشاور موڑ پر انٹر چینج اور راولپنڈ ی میں مو تی محل کے قر یب انڈر پاس سمیت نا لہ لئی پل کی دوسری سائیڈ پر پل کے دو سر ے حصہ کی تعمیر آ ئندہ دو ما ہ میں مکمل ہو سکے گی ادھر کمشنر راولپنڈ ی کیپٹن (ر) زا ہد سعیدنے جمعہ کے روز میڈ یا سے با ت چیت کر تے ہو ئے بتا یاکہ بلیو ایر یا اسلا م آ باد میں عمران خا ن اور ڈا کٹر طا ہر القادری کے دھر نو ں والے مقا ما ت پر کام تا خیر سے شروع ہو ا جبکہ مارچ اور اپر یل میں غیر معمولی 180ملی میٹر بارش ہو ئی جس کے با عث منصو بہ مکمل ہو نے میں دو ماہ کی تا خیر ہو ئی میٹرو بس کی سیکورٹی کے حوالہ سے سوال کے جو اب میں انھو ں نے بتا یا کہ میٹرو ٹر یک پر 24 بس اسٹیشن ہیں میٹرو ٹر یک اور بس اسٹیشنز سمیت بسوں کی سیکورٹی کے لئے گارڈز کے ساتھ سی سی ٹی وی کیمر ے نصب کئے جا ر ہے ہیں جبکہ بسوں کے اندر مسافروں اور ڈرائیور کو ما نیٹر کر نے کے لئے بھی کیمرے نصب ہو نگے انھو ں نے بتا یا کہ منصو بہ کی لا گت میں کو ئی اضا فہ نہیں ہو ا بلکہ اسی مختص شدہ رقم میں سے پشاور موڑ انٹر چینج ، موتی محل کے پا س انڈر پا س کی تعمیر بھی کی جا رہی ہے کمشنر نے کہا کہ مر ی روڈ کی کا ر پٹنگ کا کا م تیزی سے مکمل کیا جا ر ہا ہے تا ہم اس دوران ٹر یفک بھی متبادل سڑک سے روانی سے جاری ہے افتتاحی تقر یب کے حوالہ سے انھوں نے بتا یا کہ یہ ایک بڑا منصو بہ تھا جو کہ ایک سال کی مد ت میں مکمل ہو ر ہا ہے تا ہم افتتاح سے متعلق حتمی تاریخ سے قبل میڈ یا کو اس منصو بہ کی تکمیل پر مکمل بر یف کیا جا ئے گا جس کے بعد حتمی تاریخ مقر رکی جا ئے گی انھوں نے کہا کہ منصو بہ کی تکمیل کے دوران اس کی کو الٹی اور معیار کو چیک کر نے کے لئے ما نیٹر نگ ٹیمیں مو جو د ر ہیں `

متعلقہ عنوان :