` الطاف حسین کی لندن سے براہ راست تقاریر محدود کرنے کیلئے حکومتی منصوبہ بندی

ٹی وی چینلز کو پیمرا کے ذریعے الطاف کی مسلسل تقریر براہ راست دکھانے سے روکا جائے گا`

جمعہ 1 مئی 2015 22:25

` الطاف حسین کی لندن سے براہ راست تقاریر محدود کرنے کیلئے حکومتی منصوبہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء) وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی لندن سے براہ راست تقاریر کو محدود کرنے کیلئے حکومت نے منصوبہ بندی کرلی ہے۔ ابتدائی طور پر تمام ٹی وی چینلز کو پیمرا کے ذریعے الطاف بھائی کی مسلسل تقریر براہ راست دکھانے سے روکا جائے گا۔

(جاری ہے)

حکومت تمام ٹی وی چینلز کو واضح پیغام دے گی کہ ایم کوی ایم کے خوف سے الطاف حسین کی تقریر بلا تعطل دکھانے کا سلسلہ ختم کردیا جائے۔

کسی بھی واقعہ پر ایم کیو ایمکے مختصر موقف دکھایا جائے جو کہ ضابطے اور حدود کے اندر ہوں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز الطاف حسین نے اپین طویل خطاب میں ریاستی اداروں کے ہوالے سے ریمارکس دیئے تھے جنہیں جمہوری حکومت اور آئی ایس پی آر کی طرف سے سخت ناپسند کیا گیا اور اس حوالے سے پیمرا کو خط بھی لکھا گیا ہے۔