گزشتہ رات ایم کیو ایم کے قائد الطا ف حسین نے اپنے خطا ب میں عسکری قیادت پرکوئی تنقید نہیں کی ، رابطہ پاکستان اور لندن

الطاف حسین نے اپنے بے شمار عوامی خطابات میں پاک فوج اور اس کے سربراہ راحیل شریف کے اقدامات کی تائید وحمایت بلکہ تعریف کی ہے ضرب عضب کے ساتھ ساتھ ملکی دولت لوٹنے والوں، قرضے ہڑپ کرنے والے چور ڈاکوں ، اورلیٹروں کے خلاف بھی کاروائی کریں

جمعہ 1 مئی 2015 21:38

گزشتہ رات ایم کیو ایم کے قائد الطا ف حسین نے اپنے خطا ب میں عسکری قیادت ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء) متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کی جانب سے مشترکہ بیان میں کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جرنل عاصم باجوہ کی جانب سے ٹویٹ پیغامات کے جواب میں کہا کہ گزشتہ رات ایم کیو ایم کے قائد الطا ف حسین نے اپنے خطا ب میں عسکری قیادت پرکوئی تنقید نہیں کی بلکہ پاک افواج کے سپہ سالار راحیل شریف کی تعریف کی ۔

انہوں نے کہاکہ ضرب عضب کے ساتھ ساتھ ملکی دولت لوٹنے والوں، قرضے ہڑپ کرنے والے چور ڈاکوں ، اورلیٹروں کے خلاف بھی کاروائی کریں۔انہوں نے کہاکہ اپنے خطاب میں الطاف حسین نے آرمی چیف راحیل شریف کو مخاطب کر تے ہوئے کہاکہ وہ ہمارے ساتھ انصاف کریں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ تنقید نہیں بلکہ تعریف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ الطاف حسین نے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری پر تنقید نہیں کی بلکہ قائدتحریک نے اپنی تقریر میں کہاکہ فرقہ واریت کے حوالے سے تحقیقات کرواراھا ہوں اور اگر ایم کیوایم کا کوئی فردحتی کہ میرا بھائی بھی ملوث ہو اتو اسے سرعام پھانسی پر لٹکادو ۔

رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قائد تحریک اور ایم کیوایم کی جانب سے پریس کانفرنس میں آٹھائے گئے اس نکتہ پر وزیر اعلی ہاؤس میں ہونیو الی ملاقات کا تذکرہ کر تے ہوئے کہاکہ وہاں سابق صدر ا ٓصف زرداری ، اور قائم علی شاہ کے علاوہ موجود تیسری شخصیت مراد کسی عسکری ادارے یا اس کے فرد سے نہیں جس کی ہم خود تحقیقات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ الطاف حسین نے اپنے بے شمار عوامی خطابات میں پاک فوج اور اس کے سربراہ راحیل شریف کے اقدامات کی تائید وحمایت بلکہ تعریف بھی کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عوامی سطح پر ایک ملین مارچ میں نہ صرف عوامی سلیوٹ بلکہ قائد تحریک نے پاک فوج کے شہید جوانوں اور افسروں کو سیلوٹ پیش کیا متعدد موا قع پر پاک فوج کے لئے اپنے لاکھوں کارکنان کو فوج کے ساتھ شانہ بشانہ مدد کے لئے وقف کرنے کا اعلان کیا یہ عوام میں فوج کا مورال بڑھانے کا سبب تو ہو سکتا ہے نفرت پھیلانے کا سبب ہر گز نہیں ہو سکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے وقت میں جب ضرب عضب آپریشن جاری ہے ایک بد نام زمانہ پولیس افسرکی طرف سے نام بنام غداری ، ملک دشمنی ، اوربد نام ذمانہ را سے ایم کوایم جیسی محب وطن سیاسی جماعت سے تعلق جوڑنے پر کسی کے بھی جذبات برانگختہ ہوسکتے ہیں۔