اسکول حملوں میں ایم کیو ایم ملوث ہے، ملزم عامرسرپھٹا کا انکشاف

عامر سرپھٹا کے انکشافات کے بعد حیدرعباس رضوی طلب آپ کے خلاف رینجرز کے پاس ثبوت ہیں،جب تک تفتیش نہیں ہو جاتی آپ شہر چھوڑ کر نہیں جا سکتے،رینجرزکی حیدرعباس رضوی کو ہدایت

جمعہ 1 مئی 2015 21:38

اسکول حملوں میں ایم کیو ایم ملوث ہے، ملزم عامرسرپھٹا کا انکشاف

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء) رینجرز کی تحویل میں ملزم عامر سرپھٹا نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں اسکول حملوں میں ایم کیوایم ملوث ہے۔ ایم کیوایم کی جانب سے آپریشن کارخ کالعدم تنظیم کی طرف موڑنے کی ہدایت کی گئی تھی۔رینجرز ذرائع کے مطابق نائن زیروسے گرفتارعامرسرپھٹا نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اسکول پرکریکرحملے،دھمکی آمیزپمفلٹ پھینکنے میں ایم کیوایم ملوث ہے۔

ایم کیوایم کی جانب سے آپریشن کارخ کالعدم تنظیم کی طرف موڑنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ہدایت جنوری 2015 میں ایم کیوایم رہنماؤں کے اجلاس میں دی گئی تھی۔اجلاس کی صدارت حیدرعباس اور کنورنوید کر رہے تھے۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی انچارج کیف الوری،ایم پی اے عدنان ، سیکٹرانچارج گلشن اقبال شاہد، سیکٹر انچارج گلستان جوہرمحبوب عالم شریک تھے ۔

(جاری ہے)

جوائنٹ سیکٹرانچارج فیصل ہاشمی اورگلشن سیکٹر کا کارکن توقیربھی اجلاس میں شریک تھا۔

رینجرز ذرائع کے مطابق ملزم عامر سرپھٹا نے دوران تفتیش مزید بتایا کہ اسکول مالکان کوڈرانے کیلئے کریکرحملے کاکہا گیا ۔4 فروری کوگلشن اقبال کے اسکول پرکریکرحملہ کر کے پمفلٹ پھینکے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے عامر سرپھٹا کے انکشافات کے بعد حیدرعباس رضوی کو رینجرز نے اپنے طلب کیااورہدایت کی ہے کہ آپ کے خلاف رینجرز کے پاس ثبوت ہیں اور جب تک تفتیش نہیں ہو جاتی آپ شہر چھوڑ کر نہیں جا سکتے۔