سندھ حکومت نے سردار یار محمد رند اور بیٹے کو 90 روز کیلئے نظر بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے

جمعہ 1 مئی 2015 21:33

سندھ حکومت نے سردار یار محمد رند اور بیٹے کو 90 روز کیلئے نظر بند کرنے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء) سندھ حکومت نے سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند اور ان کے بیٹے سردار خان کو 90 روز کیلئے نظر بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق دونوں کو ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا ہے اور یہ فیصلہ ڈپٹی کمشنر دادو کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا تھا کہ سردار یار محمد رند اور ان کے بیٹے سردار خان آئل اینڈ گیس کمپنی جوہی تعلقہ دادو میں کمپنی کو دھمکیاں دینے اور کام بند کروانے میں ملوث ہیں ۔

جس کے باعث محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نظر بندی کا فیصلہ کیا گیا، ڈپٹی کمشنر کو ایم پی او کے تحت دونوں کو نظر بند کرنے کے احکامات دیدیئے گئے ہیں۔تاہم سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ مجھے نظر بندی کے احکامات نہیں ملے،میں بولان میں ہوں۔

متعلقہ عنوان :