لاہور،شہریوں سے موٹر سائیکلیں چھیننے والا 3رکنی گروہ کو گرفتار

ملزمان سے 6موٹر سائیکلیں ، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا

جمعہ 1 مئی 2015 21:33

لاہور،شہریوں سے موٹر سائیکلیں چھیننے والا 3رکنی گروہ کو گرفتار

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء) کوٹ لکھپت انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے موٹر سائیکلیں چھیننے والے 3رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ، ملزمان سے 6موٹر سائیکلیں ، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

انویسٹی گیشن انچارچ حماد حسن کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا ، ملزمان میں شہباز ، نوید اور لیاقت شامل ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے شہریوں سے چھینی گئی 6موٹر سائیکلیں ، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ۔ جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :