زہرہ شاہد کے قتل کیس کے ملزم راشد عرف ماسٹر کا اعترافی ویڈیو بیان جاری

جمعہ 1 مئی 2015 21:24

زہرہ شاہد کے قتل کیس کے ملزم راشد عرف ماسٹر کا اعترافی ویڈیو بیان جاری

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء) کراچی میں تحریک انصاف کی صوبائی رہنما آپازہرہ شاہد کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم راشد عرف ماسٹرکا اعترافی ویڈیو بیان جاری کردیا گیاہے۔ ویڈیو بیان میں ملزم نے زہرہ شاہد کے قتل کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا ہے۔

(جاری ہے)

سال 2013 میں ڈیفنس کے علاقے میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کے قتل میں ملوث راشد عرف ماسٹر کا ویڈیو بیان میڈیا نے حاصل کر لیا ہے۔

بیان میں راشد عرف ماسٹر نے اعتراف کیا ہے کہ زہرہ شاہد کے قتل کی منصوبہ بندی کلفٹن میں کی گئی وہ موٹر سائیکلوں پر فیز فور پہنچے۔ طارق ، آصف گنجا اور زاہد عباس عرف زیدی ساتھ موجود تھے راشد عرف ماسٹر نے اعتراف کیا ہے کہ زہرہ شاہد کی گاڑی گیٹ کے قریب پہنچی تو انہوں نے فائرنگ کر دی جس کے بعد وہ ندیم کے پاس پہنچے ۔ راشد عرف ماسٹر کو ساؤتھ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :