حکومت کا نفرت انگیز تقریر نشر کرنے پر ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی کیلئے پیمرا کو خط

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 1 مئی 2015 20:59

حکومت کا نفرت انگیز تقریر نشر کرنے پر ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی کیلئے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1مئی۔2015ء) وفاقی حکومت کی جانب سے پیمرا کو خط ارسال کیا گیا ہے جس میں گزشتہ روز بعض ٹی وی چینلز پر تقریر نشر کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت اطلاعات کی جانب سے قائم مقام چیرمین پیمرا کے نام خط بھیجے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز بعض چیلنجز کی جانب سے نفرت انگیز تقریر نشر کرنے پر حکومت کو شدید تشویش ہے، ٹی وی چینلز پر تقریر سے لوگوں کو نفرت انگیزی پر اکسایا گیا، تقریرعوام میں نفرت پھیلانے کے زمرے میں آتی ہے لہٰذا پیمرا نا اتفاقی پھیلانے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کرے اور ان چینلز کے خلاف پیمرا ایکٹ کی دفعہ 27 کے تحت کارروائی کی جائے۔

خط میں میں مزید کہا گیا ہے وفاقی حکومت میڈیا کی آزادی کے عزم پر قائم ہے اور حکومت معاشرے میں نفرت پھیلانے والے عناصر کی بھی شدید مذمت کرتی ہے جب کہ حکومت نفرت پھیلانے والے عناصر کی حوصلہ شکنی چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :