’را‘ سے مبینہ تعلق میں گرفتار دو ملزمان طاہر لمبا اور جنید خان سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

جمعہ 1 مئی 2015 20:38

’را‘ سے مبینہ تعلق میں گرفتار دو ملزمان طاہر لمبا اور جنید خان سے تفتیش ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء)محکمہ داخلہ سندھ نے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے مبینہ تعلق میں گرفتار دو ملزمان طاہر لمبا اور جنید خان سے تفتیش کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے ،ذرائع کے مطابق اس جے آئی ٹی میں پولیس ،رینجرز اور حساس اداروں کے افسران شامل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

دونوں ملزمان سے ایک ہی جے آئی ٹی تفتیش کرے گی اور سات روز میں رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھیجی جائے گی ۔واضح رہے کہ ایس ایس پی راؤ انوار نے دونو ں ملزمان کی گرفتاری سے متعلق پریس کانفرنس کی تھی اور الزام عائد کی تھا کہ ان کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے ۔