صولت مرزا کی پھانسی موخر کرنے پر وفاقی و صوبائی محکمہ داخلہ میں مشاورت

جمعہ 1 مئی 2015 20:12

صولت مرزا کی پھانسی موخر کرنے پر وفاقی و صوبائی محکمہ داخلہ میں مشاورت

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء)سزائے موت کے منتظر قیدی صولت مرزا کی پھانسی کو ایک بار پھر موخر کرنے پر مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔ پھانسی پر عمل درآمد موخر کروانے کے فیصلے کے بعد سمری وزیر اعظم کو ارسال کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مچھ جیل میں سزائے موت کے منتظر قیدی صولت مرزا کی پھانسی پر عمل درآمد رکوانے کے لیے ایک بار پھر محکمہ داخلہ سندھ اور وفاقی وزارت داخلہ میں مشاورت ہوئی ہے۔ سزا موخر کرنے کے فیصلے کے بعد محکمہ داخلہ سندھ وفاقی وزارت داخلہ کو سمری ارسال کرے گا جو وزیر اعظم کو بھجوائی جائے گی۔وزیر اعظم نواز شریف صدر مملکت کو صولت مرزا کی سزا موخر کرنے کی سفارش کریں گے۔ مجرم کی پھانسی مخر کرنے کی حتمی منظوری صدر مملکت دیں گے۔