راؤ انوار جیسے بھنگیوں کی باتوں کا جواب دینا نہیں چاہتا، الطاف حسین
فہد شبیر جمعہ 1 مئی 2015 00:19
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اپریل۔2015ء) الطاف حسین کا کہنا ہے کہ راؤ انوار جیسے بھنگیوں کی باتوں کا جواب دینا نہیں چاہتا، ہم پر الزامات لگانے والے ادارے ہوں یا شخصیات ان کی بازی پلٹ جائے گی، پاکستان میں سیاسی و سماجی دھماکوں سے صوبے بن جائیں گے۔نجی ٹی وی سے ٹیلی فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ راؤ انوار جیسے بھنگیوں کے الزامات کا جواب دینا نہیں چاہتا، بھنگیوں کے انچارج کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں، ایسے حالات میں تو صرف مارشل لاء ہی بنتا ہے، پاکستان میں سیاسی و سماجی دھماکے ہوں گے جس کے بعد صوبے بن جائیں گے۔
وہ کہتے ہیں کہ بے بنیاد، جھوٹے اور لغو الزامات پر قوم لندن فون کررہی ہے، تمام کارکنان نائن زیرو پہنچیں، خطاب کرکے انہیں سمجھاؤں گا، این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر لوگوں کو اپنی بھڑاس نکالنے کیلئے کچھ تو چاہئے تھا، ہم پر الزامات لگانے والوں کی بازی پلٹ جائے گی، ایسے ہتھکنڈوں سے ووٹ بینک پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔(جاری ہے)
متحدہ قائد کا مزید کہنا تھا کہ نائن زیرو چھاپے کا علم چوہدری نثار کے فرشتوں کو بھی نہیں تھا، چھاپے کے وقت چوہدری نثار لمبی تان کر سورہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی یا سماجی دھماکا ہوگا، جس کے بعد نئے صوبے بن جائیں گے، الطاف حسین کے بغیر پارٹی نہیں چل سکتی ہے، ایم کیو ایم میرا لگایا ہوا پودا ہے، میرے بغیر کیسے پروان چڑھے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.