ایم کیو ایم طالبان سے زیادہ خطرناک ہے ایم کیو ایم پر پابندی لگانے کی سفارش کروں گا، راؤ انور

جمعرات 30 اپریل 2015 23:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2015ء) ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم طالبان سے زیادہ خطرناک ہے۔ ہمارے پاس ایم کیو ایم کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ ایم کیو ایم پر پابندی لگانے کی سفارش کروں گا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم طالبان سے زیادہ خطرناک کارروائیاں کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم بھارت کے ساتھ مل کر کراچی میں پروفیشنلز کو قتل کررہی ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔ شاہد حامد جیسے سیکریٹری صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ ایک پروفیسر تیار کرنے میں کئی سال لگ جاتے ہیں اور متحدہ قومی موومنٹ ایک منٹ میں ہم سے چھین لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے تعلقات ایم کیو ایم کے بھارت کے ساتھ ہیں ایسے تعلقات کسی تنظیم کے نہیں ہیں۔ ایم کیو ایم پر پابندی لگانے کی سفارش کروں گا۔